لاہور: 25 سالہ لڑکی کا گن پوائنٹ پر ریپ، ویڈیوز بنانے والا رشتہ دار گرفتار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی کا ریپ اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو کاہنہ پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا، ملزم زاہد لڑکی کا رشتہ دار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرا لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔
ملزم نے وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی کا ریپ کیا اور ملزم نے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی لڑکی کا ریپ کروایا۔
ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتہ دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔