پاکستان

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے

اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ موجود، 9 مئی کو آئی ایم ایف کے اجلاس کے بعد ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملنے کی امید
Welcome

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد مرکزی بینک کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کا انتظار ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنگ جیسی صورتحال کے باوجود شرح تبادلہ معمول پر رہی، ڈالر 9 پیسے اضافے سے 281.06 روپے کا ہوگیا، جو 30 اپریل کو 280.97 روپے تھا۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15.251 ارب ڈالر ہیں، جن میں سے 5.037 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

مرکزی بینک نے رپورٹ کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8.021 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔