دنیا

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا دورہ بھارت، جے شنکر سے ملاقاتیں

ہمارا ردعمل ٹارگٹڈ اور نپا تلا تھا، ہمارا صورتحال کو خراب کرنے کا ارادہ نہیں ہے، بھارتی وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
Welcome

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقاتیں کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی میں آج بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی پر پاکستان کو جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ردعمل ٹارگٹڈ اور نپا تلا تھا، ہمارا صورتحال کو خراب کرنے کا ارادہ نہیں ہے تاہم اگر ہم پر فوجی حملے ہوتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دریں اثنا، سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی بھارت پہنچ گئے اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔