کھیل

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا، محسن نقوی

بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل 10 کوسبوتاژ کرنا تھا، غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی حفاظت پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین پی سی بی
Welcome

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا، بھارت کے اس اقدام کا مقصد پی ایس ایل 10 کو سبوتاژ کرنا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ آٹھ میچزکی متحدہ عرب امارات منتقلی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیان دیا کہ غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی حفاظت پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔

پی سی بی کھیل اور سیاست کو ہمیشہ الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم ہے، بھارت کی جانب سے مزیدجارحیت سے بچانے کے لیے میچز یو اے ای منتقل کیے گئے، کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور تحفظ کا خیال رکھنا کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہر مشکل گھڑی میں کرکٹ کی بقا کو یقینی بنایا، امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس اقدام کی حمایت کریں گے۔