لائف اسٹائل

پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی غلط خبروں پر برہم

مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب سے برا کام جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا کر رہے ہیں، اداکارہ
| Welcome

اداکارہ سوناکشی سنہا کے بعد پرینیتی چوپڑا نے بھی بھارتی میڈیا میں چلائی جانے والی خبروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جھوٹی خبروں کو سب سے بڑی تکلیف قرار دے دیا۔

پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر مرکزی میڈیا میں پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر اظہار برہمی کیا۔

انہوں نے لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب سے برا کام جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا کر رہے ہیں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اس وقت سب سے برا کام جعلی خبروں کو پھیلانا ہے جب کہ اس سے بڑھ کر خطرناک بات یہ ہے کہ لوگ ایسی خبروں کو دیکھ کر ان پر یقین کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے اسٹوری میں عوام سے اپیل کی کہ وہ جعلی خبروں پر یقین نہ کریں، نہ انہیں دیکھیں، وہ صرف حکومتی عہدیداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر یقین رکھیں۔

ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کا نام لیے بغیر لکھا کہ وہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کریں، سنسنی نہ پھیلائیں۔

پرینیتی چوپڑا سے قبل سوناکشی سنہا نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نشر کی جانے والی جھوٹی خبروں پر اظہار برہمی کیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن کر رہ گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے عمل کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میڈیا اس میں جوکر کی طرح نظر آتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔

’زہریلی چھپکلی‘ حرا مانی کا کنگنا رناوٹ کو کرارا جواب

’آپریشن بنیان مرصوص‘ شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

فیکٹ چیک: پاکستان کو دھمکانے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو جعلی ہے