پاکستان

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چینی ہم منصب میں رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسٰحق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا،چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا
Welcome

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کاروائی سے آگاہ کیا۔

ڈان نیو زکے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور گذشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔

چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی تھی۔