وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا مختصر دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کا ایک روزہ مختصر دورہ کر کے واپس اسلام آباد رونہ ہوگئے، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی۔