پی ایس ایل 10: فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔
پی سی بی انتظامیہ نے فائنل پاکستان نیوی کے نام کردیا جب کہ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کی پاکستانی پانیوں کی حفاظت اور سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کرنے پر پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس حوالے سے پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم ناکام بناکر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں برتری ثابت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص عکاس ہے کہ پاک بحریہ ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، پاک بحریہ نے سمندر میں دشمن کی یلغار کو تیاری اور دفاعی پوزیشن سے ناکام بنایا۔
نیول چیف نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے، پاک بحریہ نے دشمن کے جارحانہ عزائم ناکام بناکر سمندری دفاع میں برتری ثابت کی، پاک بحریہ ہمیشہ دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگی۔