پاکستان

بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد، لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردی گئیں۔
Welcome

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردی گئی ہیں۔