پاکستان

مستونگ: دہشتگردوں نے لیویز تھانہ ولی خان نذر آتش کر دیا

سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیےسرچ آپریشن شروع کر دیا، ذرائع لیویز

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے لیویز تھانے ولی خان کو نذر آتش کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز، لیویز فورس اور پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔