پاکستان

ٹندوجام: بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبعلم جاں بحق، 20 زخمی

واقعہ مظفرکالونی میں پیش آیا، زخمی طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس

ٹنڈو جام میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع حیدرآباد کے تعلقہ ٹنڈوجام کی مظفرکالونی میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعے میں چھت کے تلے دب کر مدرسے کے 20 طلبہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چھت گرنے سے زخمی ہونے والے طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے درمیان کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔