• KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C
  • KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C

25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

شائع June 23, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی، شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ مون سون ہوائیں بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، اور 25 جون کو مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہوں گی جن کے زیر اثر 25 جون سے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں 24 جون کی شب سے بارش کا امکان ہے جبکہ 25 جون سے 1 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس عرصے کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، چترال، شانگلہ میں بارشوں کا امکان ہےجبکہ 25 تا 28 جون بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں اور بالائی اور جنوب مشرقی سندھ میں مون سون کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےجبکہ مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ درپیش ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ 26 سے 28 جون کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025