پاکستان

ملک بھر سے حاصل کردہ 102 ماحولیاتی نمونوں میں سے 30 میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا میں 23 نمونے منفی اور 4 مثبت، بلوچستان میں 17 منفی اور 3 مثبت، پنجاب میں 20 نمونے منفی اور 6 مثبت جبکہ سندھ میں 8 نمونے منفی اور 14 مثبت نکلے۔

پولیو وائرس پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کی جاری کوششوں کے باوجود تازہ ترین جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر سے حاصل کیے گئے 102 ماحولیاتی نمونوں میں سے 30 میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 72 نمونے منفی قرار دیے گئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ نمونے 69 اضلاع سے حاصل کیے گئے تھے اور ان کا تجزیہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں واقع ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے خاتمے میں کیا گیا۔

نتائج کی تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں 23 نمونے منفی اور 4 مثبت پائے گئے، بلوچستان میں 17 منفی اور 3 مثبت نمونے رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 20 نمونے منفی جبکہ چھ مثبت آئے، سندھ میں 8 نمونے منفی اور 14 مثبت نکلے، آزاد جموں و کشمیر میں ایک نمونہ منفی اور ایک مثبت آیا، اسلام آباد میں 3 نمونے منفی اور 2 مثبت پائے گئے۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق دیامر ضلع اور خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں 14 سے 18 جولائی کے دوران ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی، جس کا ہدف کُل ایک لاکھ 58 ہزار 497 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔

اس کے علاوہ 4 سے 11 اگست کے درمیان بلوچستان کے 7 منتخب اضلاع میں ایک جزوی آئی پی وی-او پی وی مہم بھی چلائی جائے گی جس کا مقصد تقریباً 60 لاکھ بچوں کو ویکسین لگانا ہے۔