کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کرلیا

دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 56.05 پوائنٹس یا 0.04 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 597 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، مارکیٹ نے کاروبار کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو کاروبار کے آغاز کے فوری بعد 9 بج کر 18 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1418 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 40 ہزار 84 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

بعد ازاں معمولی مندی کے بعد 9 بجکر 43 منٹ پر انڈیکس 1907 پوائنٹس اضافے ایک لاکھ 40 ہزار 573 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا، تاہم مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکی۔

صبح 10 بج کر 4 منٹ پر انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے میں 880 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 545 کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 2 ہزار 286 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 56.05 پوائنٹس یا 0.04 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 597 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار، ایک 38 ہزار پوائنٹس کی نئی حد بھی عبور

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر جا پہنچا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد بھی عبور