افغانستان نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
افغانستان نے ایشیاکپ 2025 کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کی قیادت راشد خان کو سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی20 فارمیٹ پر ہونے والے ایشیا کپ کے لیے افغانستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں افغانستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ، کے خلاف کھیلے گی جو 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ہوگا۔
ایشیا کپ مہم شروع ہونے سے قبل افغانستان 29 اگست سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ پر مشتمل سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گا۔
افغانستان اسکواڈ
راشد خان (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گل بدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحٰق، مجیب الرحمٰن، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید ملک، نوین الحق، فضل الحق فاروقی۔
خیال رہے کہ 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی، جہاں افغانستان نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، وہ ابھی ایشیاکپ میں بھی دوبارہ نمایاں کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایشیاکپ میں افغانستان کے میچز
- 9 ستمبر – افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ (ابوظہبی)
- 16 ستمبر – بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان (ابوظہبی)
- 18 ستمبر – سری لنکا بمقابلہ افغانستان (ابوظہبی)
سپر فور
- 20 تا 26 ستمبر – ابو ظہبی اور دبئی
فائنل
- 28 ستمبر – دبئی