باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق
باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کے دھماکا میں ایک شخص جاں بحق اور بچہ زخمی ہو گیا، پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔
باجوڑ ڈسٹرکٹ پولیس افسر وقاص رفیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کے دھماکا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹارگٹڈ حملہ ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔