پاکستان

اسلام آباد: تھانہ آئی نائن کی حدود میں باپ، بیٹے اور بیٹی کا لرزہ خیز قتل

رمشا کالونی کے رہائشی اکرام پال، شبیر ولد اکرام اور نیہا اکرام کو قتل کر دیا گیا، موقع سے شواہد جمع کرلیے، تحقیقات شروع کر دی گئیں، پولیس حکام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں 3 افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات رپورٹ ہوئی ہے۔

مقتولین میں رمشا کالونی کے رہائشی باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جن کی شناخت اکرام پال، شبیر ولد اکرام اور نیہا ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نےموقع سے شواہد جمع کرلیے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق مسیحی برادری سے تھا، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشا کالونی میں پیش آئی، اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔