ایشیا کپ2025: بھارت نے کمزور حریف یو اے ای کو دبوچ لیا، 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی
ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے کمزور حریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے یو اے ای کا 57 رنز کا ہدف پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، یو اے ای کے بیٹرز نے متحاط انداز مین اننگز کا آغاز کیا، تاہم 47 کے مجموعے پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد یو اے ای کے بیٹرز بھارتی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
57 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے یو اے ای کے مزید 7 کھلاڑی بھی پویلین واپس لوٹ گئے، یو اے اے کے 9 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں ناکام رہے۔
بھارت کے کلدیپ یادیو 4 اور شیوم دھوبے 3 وکٹیں حاصل کرنے کے نمایاں رہے، ورن چکراورتی، اکثر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔