پاکستان

عوام کو سیلاب سے بچانے کیلئے ڈھانچہ جاتی ترقی کو تیز کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل

ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی شمولیت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی شمولیت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے درکار تمام اقدامات بشمول ڈھانچہ جاتی ترقی (انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ) کو تیز کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے لاہور، قصور، ملتان، جلال پور پیر والا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا، فیلڈ مارشل سید عاصم مینر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال لاہور اور ملتان کور کے کور کمانڈرز نے کیا۔

فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے گئے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور سول انتظامیہ کے افسران سے گفتگو بھی کی۔

فیلڈ مارشل نے امدادی کارروائیوں میں شریک پاک فوج کے جوانوں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس حکام سے بھی ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں، ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کے بلند حوصلے، عملی تیاری اور انتہائی مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا۔

متاثرین نے نازک وقت پر بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا دلی شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اچھے طرزِ حکمرانی اور عوامی شمولیت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے درکار تمام اقدامات بشمول انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو تیز کرنا ہوگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری

پنجاب: سیلاب سے 6 لاکھ افراد متاثر، 15 اموات، بنیادی ڈھانچے کو نقصان، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ