کھیل

پاک-بھارت ایشیا کپ مقابلوں میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ؟

ون ڈے فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے گئے، جس میں بھارتی ٹیم نے 8 میچز میں فتح اپنے نام کی، 5 مقابلوں میں پاکستان ٹیم نے جشن منایا۔

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

ماضی میں متعدد بار دونوں ٹیموں نے ایشیائی ایونٹ میں ایک دوسرے کا سامنا کیا، کبھی شاہینوں نے فتح اپنے نام کی تو کسی دن فتح کی دیوی بھارتی سورماؤں پر مہربان رہی۔

ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے گئے، جس میں سے بھارتی ٹیم نے 8 میں فتح اپنے نام کی، 5 مقابلوں میں پاکستان ٹیم نے جشن منایا جب کہ 2 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

ایشیا کپ کے ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 3 مرتبہ ٹکرائیں، ایک میچ پاکستان نے جیتا تو 2 میں بھارت نے بازی ماری۔

دبئی کے میدان میں دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں، 2 میچز میں گرین ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی۔

جس میں ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی یادگار 10 وکٹوں سےکامیابی آج بھی فینز کا لہو گرما دیتی ہے۔