پاکستان

ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا سینی ٹائزیشن آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

جنرل ایریا شیر بندی میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن وقار احمد سمیت 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوانوں کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کے سینی ٹائزیشن آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے جنرل ایریا شیر بندی میں گزشتہ روز آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والوں میں لورالائی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن وقار احمد، ڈیرہ غازی خان کے نائیک عصمت اللہ، سکھر کے لانس نائیک جنید احمد، مردان کے لانس نائیک خان محمد اور صوابی کے سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سینی ٹائزیشن آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 31 خوارج ہلاک

دیر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، یرغمال بنائے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید