• KHI: Partly Cloudy 35.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 35.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.5°C

ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا سینی ٹائزیشن آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

شائع September 16, 2025 اپ ڈیٹ September 16, 2025 09:39am
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوانوں کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کے سینی ٹائزیشن آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے جنرل ایریا شیر بندی میں گزشتہ روز آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والوں میں لورالائی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن وقار احمد، ڈیرہ غازی خان کے نائیک عصمت اللہ، سکھر کے لانس نائیک جنید احمد، مردان کے لانس نائیک خان محمد اور صوابی کے سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سینی ٹائزیشن آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026