معروف امپائر ہرالڈ ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
غیر جانبدار فیصلوں اور منفرد انداز میں آؤٹ دینے والے معروف انٹریشنل امپائر ہرالڈ ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انگلینڈ میں انتقال کر گئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق نے ہرالڈ ڈکی برڈ نے امپائرنگ کیریئر کے دوران 3 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں میں ذمہ داریاں نبھائیں، انہوں نے مجموعی طور پر 66 ٹیسٹ اور 69 ایک روزہ میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈکی برڈ نے 1956 میں کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹاپ آرڈر بلے باز کیا، تاہم بعد ازاں وہ یارک شائر کاؤنٹی کے صدر بھی بن گئے تھے۔
ڈکی برڈ نے 32 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے 1970 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
کرکٹ میں بے مثال خدمات پر انہیں 1986 میں ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر (ایم بی ای) اور 2012 افسر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای) کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، جس میں انہوں نے 3 ہزار 314 رنز اسکور کیے۔
یارکشائر کاؤنٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ ڈکی برڈ اپنی رہائشی گاہ پر پُرسکون انداز میں انتقال کر گئے ہیں۔