پاکستان

چاند نظر نہیں آیا، ملک میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات ہوگی

ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
|

پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہو گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ربیع الثانی 1474 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمدعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الثانی 1147 ہجری 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔