ہم بھارت کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں، وزیراعظم کا بھارتی میڈیا کو سخت جواب
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں وزیراعظم شہباز شریف نے یہ سخت جواب ایک بھارتی خاتون صحافی کو اس کے سوال کے جواب میں دیا۔
ویڈیو کلپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لیے جیسے ہی ایک دروازے سے گزر کر آگے بڑھتے ہیں تو ایک بھارتی خاتون صحافی کی آواز سنائی دیتی ہے جو وزیراعظم شہباز شریف سے یہ کہتی ہے کہ آپ سرحد پار دہشت گردی کب بند کریں گے۔
بھارتی صحافی کے کئی بار یہ سوال دہرانے پر وزیراعظم ٹھہر جاتے ہیں اور مُڑ کر سخت لہجے میں جواب دیتے ہیں کہ ’ہم آپ ( بھارت) کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں۔‘