کھیل

نیپال نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 انٹرنیشنل میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی

یہ نیپال کی کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف تمام فارمیٹس میں پہلی کامیابی ہے، ایشین ٹیم نے 2014 میں افغانستان کو ٹی20 میچ میں شکست دی تھی لیکن اُس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔

نیپال کرکٹ ٹیم نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی20 انٹرنیشنل میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی، یہ نیپال کی کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق نیپال نے شارجہ میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی، یہ نیپال کی کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف تمام فارمیٹس میں پہلی کامیابی ہے۔

اس سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم نے 2014 میں افغانستان کو ٹی20 میچ میں شکست دی تھی لیکن اُس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔

نیپال نے ہفتے کو شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دی۔

سیریز کے پہلے ٹی20 میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی،نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ہدف کا آغاز کائل میئرز کے پہلے ہی گیند پر چوکے سے کیا، مگر اس کے بعد سب کچھ بگڑ گیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز اسکور رنز ہی بناسکی۔

یوں نیپال نے 2 بار کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔