کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں رہائش پذیر خواجہ سرا کی خود کشی
24 سالہ عبیحہ بدر کمرشل میں خاتون کیساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھی، جنہوں نے بتایا کہ وہ والدین سے ملنے گئی اور رات گئے واپس آئی، صبح دیکھا تو لاش لٹکی ہوئی تھی، پولیس
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع فلیٹ سے ایک خواجہ سرا کی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق تھانہ درخشاں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شاہد تاج نے بتایا کہ 24 سالہ عبیحہ ایک خاتون کے ساتھ بدر کمرشل علاقے میں فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔
افسر نے کہا کہ یہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔
مرحومہ کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔