کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں رہائش پذیر خواجہ سرا کی خود کشی

شائع October 5, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، مرحومہ کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔
—فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، مرحومہ کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ —فائل فوٹو: رائٹرز

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع فلیٹ سے ایک خواجہ سرا کی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق تھانہ درخشاں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شاہد تاج نے بتایا کہ 24 سالہ عبیحہ ایک خاتون کے ساتھ بدر کمرشل علاقے میں فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ عبیحہ اپنے والدین سے ملنے گلشنِ اقبال گئی تھیں، اور رات گئے واپس آئیں، صبح جب وہ جاگیں تو انہوں نے دیکھا کہ عبیحہ کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ہے۔

افسر نے کہا کہ یہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔

مرحومہ کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025