آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کر دیا گیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر ) کا وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیا نغمہ ’ قوم کے شہیدو تمھیں سلام ’ ریلیز کردیا۔
قومی نغمے کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔
نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے کہ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔