کاروبار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں 91 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 83 ڈالرپر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی50.51 ڈالرپر آگئی۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت گھٹ گئی، ملک بھر میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 799 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 91 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 83 ڈالرپر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی50.51 ڈالرپر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 209 روپےکی کمی سے 5 ہزار 313 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 179 روپے کم ہوگئی اور نئی قیمت 4 ہزار 555 روپے ہوگئی۔