پاکستان

ڈیرہ مراد جمالی : جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے چند منٹ بعد ٹریک پر دھماکا ہوگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے میں بال بال بچ گئی، ٹرین گزرنے کے بعد چند منٹ بعد ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پولیس ذرائع کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا، دھماکے سے چند منٹ پہلے پشاور سے کوئٹہ ہونے والی جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزری تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔