کاروبار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہوگئی۔

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد پیر کو اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 دس گرام سونے کا بھاؤ  بھی 4715 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 4478 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 2300 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کا ہوگیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 332 روپے کی کمی سے 8075 روپے ہوگئی۔