Dawn News Television

شائع 26 اکتوبر 2012 06:24pm

میانمار: تازہ نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد ہلاک

ستوے: میانمار کی مغربی ریاست راکھین کے ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ تشدد کی لہر میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

راکھین کے ریاستی ترجمان ون میائنگ نے جمعہ کو بتایا کہ بدھ مت کے پیروکار اور مسلمانوں کی روہنگیا برادری کے درمیان اتوار کو شروع ہونے والے فسادات میں ۔ لڑائی میں بہتر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں دس بچے شامل ہیں۔

ان تازہ حملوں کے بعد جب میانمار کی مرکزی اسلامی تنظیم نے جمعہ سے شروع ہونے والی عیدالاضحیٰ کی چار روزہ تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر بین الاقوامی برادری نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے جمعرات کو اپنے ردِ عمل میں کہا کہ امریکہ تمام فریقین سے فوری طور پر ہر قسم کے حملے بند کرنے کی درخواست کرتا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ نے تشدد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میانمار کی حکومت کی جانب سے آٹھ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیشی تارکین قرار دیا جاتا ہےاور عام برمی باشندے بھی انہیں بنگالی کے نام سے پکارتے ہیں۔

Read Comments