Dawn News Television

شائع 15 نومبر 2012 08:47am

صدر زرداری کا شفاف انتخابات کرانے کا وعدہ

گجرات: صدر آصف علی زرداری نے بدھ کے دن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری دھاندلی کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے کی ہے۔

ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے مینٹیٹ کا احترام کریں گے اور حکومت جیتنے والی پارٹی کو باخوشی سونپ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور پارلیمان اپنی مددت پوری کرے گی۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ستر کی دہائی سے اب یہ پہلا موقعہ ہے جب پارلیمان اپنی مددت پوری کررہی ہے۔

انہوں نے کراچی میں ریاست کے ناکام ہونے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی  میں حالت حکومت کو دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیئے خراب کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے تمام سیاسی فورسز پر زور دیا کہ وہ پی پی پی کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے پاکستان کو ایک مہذب اور خوشحال جمہوری قوم بنانے کے لئے پچیس اور پچاس سالہ منصوبہ تشکیل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ منصوبے ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتے۔

علاوہ ازیں صدر زرداری نے کچھ دیر کے لیے پنجابی میں بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا آئندہ آنے والے وقت میں وہ لاہور جاکر رہیں گے لحاضہ ابھی سے پنجابی پر عبور حاصل کررہے ہیں۔

Read Comments