Dawn News Television

شائع 15 جنوری 2013 05:31pm

فوج اور عدلیہ سازشیں کررہے ہیں، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے مشیر فواد چوہدری نے منگل کو کہا ہے کہ اس بات میں 'کوئی شک نہیں' ہے کہ فوج اور عدلیہ حکومت کو گرانے کیلیے مل کر کام کررہے ہیں۔

 وہ سپریم کورٹ کے وزیراعظم کو گرفتار کرنے کے حکم جاری ہونے کے بعد رائٹرز سے گفتگو کررہے تھے۔

 واضح رہے کہ عدالت عظمٰی نے رینٹل پاور کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر راجہ پرویز اشرف سمیت کیس میں شامل تمام سولہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قومی احتساب بیورو کے سربراہ کو حکم دیا کیا کہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے کل تک رپورٹ پیش کی جائے۔

 کیس کی مزید سماعت سترہ جنوری کو ہوگی۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2008ء میں حکومت اور کرائے کے بجلی گھروں کے درمیان تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔

Read Comments