لنڈی کوتل: وادی تیراہ میں کالعدم لشکر اسلام کے تین عسکریت پسند ایک حکومت نواز گروپ کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب حکومت نواز گروپ توحید الاسلام نے ناری باڑہ میں لشکر اسلام کے بنکر پر حملہ کردیا۔

گولہ باری کے نتیجے میں لشکر اسلام کے تین کارکن مارے گئے جبکہ دو دیگر زخمی بھی ہوئے تاہم وہ توحید الاسلام کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب گرفتار کیے گئے لشکر اسلام کے کارکنوں کی مدد سے سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جس میں خاتون پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران لشکر اسلام کی جانب سے مبینہ طور پر چھینی گئیں متعدد موٹر سائکلیں اور گاڑیاں سیکورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیں۔

اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے لشکر اسلام کے کچھ کارکنان کے گھروں کو بھی مسمار کردیا جو خیبر ون آپریشن سے قبل علاقے سے فرار ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں