عوامی تحریک کےرہنماوں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

17جون کو پولیس ایکشن میں پی اے ٹی کے 14 کارکن ہلاک ہوئے تھے ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو:  آئی این پی
17جون کو پولیس ایکشن میں پی اے ٹی کے 14 کارکن ہلاک ہوئے تھے ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو: آئی این پی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک (پی اےٹی) کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سمیت 6رہنماوں کو اشتہاری قرار دے کر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔

ڈان نیوز کے مطابق خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے کیس کی سماعت کی تو تفتیشی افسر اعجاز رشید نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے دوران سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، شیخ زید فیاض، سیکورٹی افسر عوامی تحریک الطاف شاہ، زاہد اسلام، ساجد محمود بھٹی اور ولایت علی شاہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے آج تک نہ ہی اپنی ضمانت کروائی ہے اور نہ ہی تفتیش میں شامل ہوئے ہیں، عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔

فاضل عدالت نے تفتیشی افسر اعجاز رشید کی استدعا منظور کرتے ہوئے ناقابل ضمانت دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔

عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان جہاں بھی اور جس جگہ بھی نظر آیئں ان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں