ویرات کوہلی کا صحافی پر 'حملہ'

03 مارچ 2015
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

انڈین کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی اور بولی وڈاسٹار انوشکا شرما کے درمیان تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں مگر میڈیا میں مسلسل چرچوں نے آخرکار اس باصلاحیت کرکٹر کو مشتعل کرہی دیا اور ایک بے گناہ صحافی اس کا نشانہ بن گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ آج تین مارچ کو اس وقت پیش آیا جب ویرات کوہلی تربیتی سیشن کے بعد اچانک ہی آپے سے باہر ہوگئے اورایک صحافی پرچڑھ دوڑے۔

ہوا کچھ یوں کہ کوہلی تربیت کے بعد ڈریسنگ روم واپس پہنچے تو ان کے سامنے ایک انڈین روزنامے کا صفحہ سامنے آگیا جس میں ان کے اور انوشکا کے بارے میں کوئی خبر تھی۔

اس کے بعد ویرات کوہلی کی زبان سے وہاں موجود ایک صحافی کے لیے گالیوں کا طوفان نکلنے لگا اور وہ اس کے پیچھے بھی بھاگے ، اس موقع پر حیرت زدہ ہوکر دیکھتے رہے کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے۔

اس غصے کا ہدف بننے والاصحافی بھی بے خبر تھا کہ اس کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے تاہم جب کوہلی کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو انہوں نے بتایا کہ اخبار میں اپنے اور انوشکا کے بارے میں پڑھ کر انہیں لگا کہ اس صحافی نے یہ اسٹوری تحریر کی ہے۔

تاہم جب انہیں بتایا گیا کہ یہ اسٹوری اس صحافی کی بجائے کسی اور کی تحریر کردہ ہے تو ویرات کوہلی نے ایک صحافی کے ذریعے متاثرہ فرد سے واقعے پر معذرت کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

wedontloveiran Mar 04, 2015 01:14am
arrogance drove that behavior.
Sharminda Mar 04, 2015 10:36am
Afoos, is baat ka ilm PCB management ko hota tu woh Pak India match main banners lagwaa daitay. Khair unhay apni ayashion say fursat milay tu kuch soochain naa. Un ka daman kon sa saaf hai :)