ورلڈ کپ کے بعد کون کون ہو گا ریٹائر؟

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2015
پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے سابق قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے سابق قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے اختتام کے ساتھ کچھ سینئر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کا اختتام کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی،قومی کپتان مصباح الحق، آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک ، سری لنکن اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا اور اسٹار کھلاڑی مہیلا جےوردھنے شاملِ فہرست ہیں جبکہ آئرش کپتان پورٹرفیلڈ اور تلکارتنے دلشان کی جانب سے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے امکانات ہیں۔

ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی ایک روزہ کیریئر پر روشنی ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے162 میچز میں 42 نصف سینچریاں سمیت 43.40 کی اوسط سے 5 ہزار 122 رنز بنائے ہیں لیکن وہ کوئی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنےون ڈے کیرئر کے 398 میچز میں 6 سینچریوں اور 39 نصف سینچریاں کی مدد سے 23.57 کی اوسط آٹھ ہزار 64 رنز بنائے جبکہ 34.51 کی اوسط395 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی کپتان مائکلی کلارک نے 244 بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں 8 سینچریا ں اور 57 نصف سینچریوں سمیت 44.42 کی اوسط سے 7 ہزار 907 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 37.64 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اسٹار سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے اپنے شاندار کیریئر میں 404 ون ڈے میچز میں 25 سنچریوں اور 58 نصف سینچریوں سمیت 41.98 کی اوسط 14 ہزار 234 رنز بنائےہیں۔

سابق سری لنکن کپتان اور تجربہ کار بلے باز مہیلا جے ور دھنے نے ون ڈے کیریئر کے 448 میچز میں 19 سینچریوں اور 77 نصف سینچریوں کی مدد سے33.37 کی اوسط سے 12650 رنز بنائے جبکہ 70.37 کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ بہترین کیوی اسپنر ڈینیئل ویٹوری بھی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

36 سالہ کرکٹر نے 294 ایک روزہ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہزار 244 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 305 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تبصرے (0) بند ہیں