کک انگلینڈ کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے

اپ ڈیٹ 30 مئ 2015
انگلینڈ کے بلے باز الیسٹر کک
انگلینڈ کے بلے باز الیسٹر کک

ایلیسٹر کک انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

یہ سنگ میل انہوں نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔

30 سالہ بلے باز نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کے اسکور 350 کے جواب میں جب اننگ کا آغاز کیا تو انہیں گراہم گوچ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 32 رنز درکار تھے جو کک کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

گراہم گوچ نے 118 میچوں میں 8900 رنز بنائے تھے جبکہ کک نے ان کے مقابلے میں چار کم میچوں میں اس ریکارڈ کو توڑا جو کہ 22 سال تک برقرار رہا تھا۔

تاہم کک کا کہنا ہے کہ وہ گوچ کی کلاس کے قریب بھی نہیں آتے، وہ ایک زبردست لمحہ ہوگا۔

کک نے کہا کہ اگر گوچ ان کی مدد نہ کرتے تو وہ آج اس مقام پر نہیں ہوتے، اگر انہوں نے مجھ پر محنت نہ کی ہوتی تو اس کے آدھے رنز نہ نہ بنا پاتا۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنا ان کے لیے تھوڑا عجیب ہوگا لیکن گراہم گوچ جیسا کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا، وہ انگلینڈ کے عظیم ترین بلے باز ہیں۔

گوچ کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی کوک سب زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی عالمی فہرست میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اس فہرست میں اول نمبر پر ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر براجمان ہیں جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 15921 رنز بنا رکھ ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں