چھپ کر نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو سب کے سامنے ہوں گے، علی امین گنڈاپور

30 اپريل 2024
وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سنی اتحاد نے ضمنی انتخابات میں سیٹیں جیتی ہیں، مخصوص نشستیں دی جائیں—فائل فوٹو:
وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سنی اتحاد نے ضمنی انتخابات میں سیٹیں جیتی ہیں، مخصوص نشستیں دی جائیں—فائل فوٹو:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیک ڈور رابطوں، مقتدرہ سے مذاکرات اور رابطوں کی بازگشت کے دوران کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات چیت ہو گی تو سب کے سامنے ہو گی، چُھپ کے بات نہیں ہوگی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسپورٹس کمپلکس میں منصوبوں اور انٹر مدارس گیمز کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مجھے خطوط بھیج کر بلیک میل نہیں کرسکتی، الیکشن کمیشن کے خط سے بلیک میل ہونے والا نہیں ہوں۔

وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سنی اتحاد نے ضمنی انتخابات میں سیٹیں جیتی ہیں، مخصوص نشستیں دی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کو جلد بقایاجات ادا کرنے کی یاد دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب ناجائز مقدمات میں قید کیاتو انہوں نے اس سے پہلے انہوں نے خود میں بات چیت کے لیے تیار ہوں۔

علی امین نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سب کے سامنے بات ہوگی، اسٹبلشمنٹ سے چھپ کے بات نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ مذاکرات کا آپشن کبھی بھی مسترد نہیں کیا لیکن فی الحال کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں