رانا ثنااللہ کو وزیراعظم کا سیاسی مشیر بنانے کی منظوری

30 اپريل 2024
مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ— فائل فوٹو: اے پی پی
مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ— فائل فوٹو: اے پی پی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا۔

صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رانا ثنااللہ کی تعیناتی سے قبل وزیرا عظم شہباز شریف نے ماہر قانون عرفان قادر ایڈووکیٹ کو اپنا قانونی مشیر تعینات کر دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں