فرقہ واریت بلوچستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار

01 جولائ 2015
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ۔ رائٹرز فائل فوٹو۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ۔ رائٹرز فائل فوٹو۔

گوادر: بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ شدت پسندی، فرقہ واریت اور منفی روایات نے معاشرے میں تباہی برپا کردی ہے اور صوبے کی ترقی میں حائل ایک بڑی رکاوٹیں ہیں۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کئی نسلوں سے مسلم ہیں تاہم کوئی خفیہ ہاتھ صوبے میں شدت پسندی اور فرقہ واریت پھیلا رہا ہے تاکہ لوگوں کو تقسیم کیا جاسکے اور صوبے میں ترقی کا عمل رک جائے۔

ڈاکٹر بلوچ نے اس موقع پر اعتدال اور ترقی پسند سوچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہم فرقہ واریت اور شدت پسند کا خاتمہ کرکے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لاسکتے ہیں جبکہ حکومت اس قسم کے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں ترقی اور اس کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکیں اور ان کی زندگیاں بہتر ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ تربت ڈیٹس فیکٹری منصوبے پر ترقیاتی کام جاری ہے اور تربت کو جلد انڈسٹریل زون قرار دے دیا جائے گا جس کے بعد وہاں کے کسانوں کو پکنگ کا سامان مفت ملا کرے گا اور اس سے کھجوروں کی صنعت کو ترقی ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد ایران کے ساتھ مکران ڈیژن کے سلسلے میں بجلی پر نیا معاہدہ کرے گی ۔

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 01, 2015 02:13pm
taraqi meyN baloch sardar sab sey barhi rukawat heyN--