کیا آپ کرسکتے ہیں پاس طویل العمری کا ٹیسٹ؟

04 جولائ 2015
— فوٹو بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ
— فوٹو بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ

نیویارک : اگر تو آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی کتنی لمبی ہوسکتی ہے تو پہلے بیٹھیں اور پھر کھڑے ہو اور اس عمل کو دوہرائیں مگر ہاتھوں کا استعمال نہ کریں۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک برازیلین ڈاکٹر نے اپنی تحقیق میں کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق اکثر درمیانی عمر کے افراد کو عام جسمانی حرکات جیسے فرش پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی طاقت میں کمی اور توازن بگڑنے لگتا ہے جس سے خطرناک طور پر گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے برازیلین ڈاکٹر کلاڈیو گل ارایوجو نے بیٹھنے اور کھڑے ہونے والا ٹیسٹ تیار کیا جس سے کسی فرد کی جسمانی مضبوطی، لچکداری اور طویل العمری کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

اس ٹیسٹ میں آپ پہلے ننگے پاﺅں کسی کھلی جگہ پر کھڑے ہو جائیں۔

خود کو فرش پر بیٹھنے کی پوزیشن میں لائیں اور اپنے ہاتھ، گھٹنے، کہنیاں یا اپنی ٹانگوں کی اطراف کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اب دوبارہ کھڑا ہونے کی کوشش کریں اور اس بار بھی اوپر دیئے گئے اعضاء کی مدد نہ لیں۔

اگر تو آپ بغیر اعضاء کا استعمال کیے بیٹھنے اور کھڑے ہونے اور توازن بحال رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں تو آپ کو 10 پوائنٹس مل جاتے ہیں تاہم ہاتھ، گھٹنے یا کہنیوں کے استعمال پر ہر بار آدھا پوائنٹ کٹ جاتا ہے۔

آخر میں اپنے پوائنٹس کا تعین کریں اور اگر آپ کا اسکور 8 سے کم ہے تو تحقیق کے مطابق اس بات کا دوگنا امکان ہے کہ اگلے 6 برس میں آپ شدید طور پر بیمار یا اس دنیا سے ہی چلے جائیں گے جبکہ 3 یا اس سے بھی کم پوائنٹس حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ

تبصرے (0) بند ہیں