کراچی کے علاقے نیو چالی میں سلنڈر پھٹنے سے دکان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیمبر آف کامرس کے مرکزی دروازے کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے باعث جائے حادثہ پر آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنریٹر کے ساتھ لبریکینٹس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، تاہم فائر بریگیڈ نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے، تاہم دورران علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی،گاڑی میں سوار افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے، علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں