• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

ہندوستان: گھر میں ٹوائلٹ نہ بنوانے پر جوان لڑکی کی خود کشی

شائع July 5, 2015

رانچی: ہندوستان میں ایک 17 سالہ لڑکی نے والدین کی جانب سے گھر میں ٹوائلٹ بنوانے سے انکار پر خود کشی کر لی۔

خودکشی کا یہ واقعہ ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکنڈ کے ڈسٹرکٹ دومکا میں پیش آیا جہاں 12ویں جماعت کی طالبہ خوشبو کماری نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی ختم کی۔

خوشبو کماری کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے اس لیے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا خرچ برادشت نہیں کر سکتے تھے۔

والدین کے انکار پر خوشبو کماری نے طیش میں آ کر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرڈال۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جوان لڑکی باہر جا کر اپنی ضروریات پوری کرنے میں شدید شرمندگی محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اکثر تذکرہ بھی کرتی رہتی تھی۔

حکام کے مطابق خودکشی سے قبل بھی اس نے والدہ نے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا کہا تھا جس پر والدہ نے اس کی شادی پہلے کرنے اور پھر ٹوائلٹ بنانے کا کہا تو اس نے اس بات پر خود کشی کر لی۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں 60 کروڑ سے زائد افراد کو گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جھارکنڈ میں حکومت نے ٹوائلٹ بنانے کے لیے مختص کیے گئے فنڈ میں 2 ارب 53 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، جس علاقے میں خوشبو کماری نے خودکشی کی اس علاقے میں 50 گھر تھے مگر یہاں حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹوائلٹ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ہندوستان کے یوم آزادی پر خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا تھا کہ گھروں میں ٹوائلٹ بنائیں جبکہ دیہات اور پسماندہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے ٹوائلٹ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 05, 2015 01:53pm
lamha i fikriya -- Hindustan meyN itni gurbat hey?
Mohammad Khalid Jul 06, 2015 11:29am
So called supper power India ka Roshan Chehra dekh kr dukh hota hy.

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025