یونان میں جاری مالی بحران کے شکار ایک بزرگ کی مدد کے لیے تاجر آدھی دنیا کا ہوائی سفر طے کرکے آسٹریلیا سے یونان پہنچے گا۔

ڈیلی میل کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فنانس سی ای او جیمس کوفوس کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر آنے والی ایک 77 سالہ یونانی بزرگ شہری گیورگوس کی تصاویر کی شناخت کے بعد وہ آئندہ دنوں میں آسٹریلیا سے ایتھنز کے لیے ہوائی سفر کرے گئے۔

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے یہ تصویریں سامنے آئی تھیں جن میں یونان میں مالی بحران کے باعث متاثرہ ایک شخص کو بینک کے باہر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا کے تاجر کا کہنا ہے کہ تصاویر دیکھنے کے بعد اسے معلوم ہوا ہے کہ یونانی بینک کے سامنے رونے والا بزرگ اس کے مرحوم والد کے دوستوں میں سے ہے اور دونوں گاؤں کے ایک ہی اسکول میں تعلیم بھی حاصل کیا کرتے تھے۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ گیورگوس ملک کے چار بینکوں سے اپنی پینشن کے 120 یورو نکلوانے کے لیے لائنوں میں کھڑا انتظار کرتا رہا تاہم اس کے لئے رقم کا حصول ممکن نہ ہوسکا اور اس نے بینک کے باہر بری طرح رونہ شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں یونانی بزرگ شخص کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں اس کو اٹھانے میں ایک پولیس اہلکار اور سوٹ پہنا ہوا ایک شخص مدد کررہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں