جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کا فون سی 55 متعارف کرادیا، اسی فون کو بعض ممالک میں ایف 55 کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔

سام سنگ گلیکسی سی 55 یا ایف 55 کو کمپنی نے 7-6 انچ اسکرین اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا ہے۔

فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی اسکرین و کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس کے بیک پر تین اور فرنٹ پر ایک طاقتور سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی سی 55 یا ایف 55 کے بیک پر دیے گئے تین میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں متعدد لینسز اور فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

کمپنی نے ابتدائی طور پر فون کو چند ممالک میں پیش کیا ہے اور اسے کہیں سی 55 تو کہیں ایف 55 کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔

فون کے 4 جی بی ماڈیول کو پاکستانی 88 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ریم ماڈیول کو پاکستانی ایک لاکھ 8 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں