اسلام آباد: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی 17 ستمبر کو ’کرکٹ فار ہیروز‘ کے نام سے اوول میں ہونے والے چیریٹی میچ میں شرکت کریں گے جس میں ان کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی دنیا کے متعدد موجودہ اور سابق اسٹارز شرکت کریں گے۔

برطانوی چیریٹی تنظیم ’ہیلپ فار ہیروز‘ کے لیے کھیلنے جانے والے اس میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وریندر سہواگ بھی شرکت کریں گے۔

آفریدی اور ہندوستانی کھلاڑی ’ہیلپ فار ہیروز‘ کی ٹیم میں شامل ہیں جس کی قیادت سابق انگلش قائد اینڈریو اسٹراس کریں گے جبکہ ٹیم میں متعدد دیگر اسٹار بھی شامل ہیں۔

اس ٹیم کا مقابلہ ریسٹ آف ورلڈ الیون سے ہو گا جس کی قیادت کیوی کپتان برینڈن میک کولم کریں گے جبکہ ٹیم میں میتھیوز ہیڈن، مہیلا جے وردنے، برائن لارا، ڈینیئل ویٹوری اور گریم اسمتھ جیسے سابق سپر سپر اسٹار بھی شامل ہیں۔

اس میچ کا مقصد برطانوی چیریٹی تنظیم کیلئے امداد جمع کرنے میں مدد کرنا ہے جو فوج میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہلخانہ کی مدد مرتی ہے۔

اس میچ کے لیے ممکنہ ٹیموں کا انتخاب ان کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔

ہیلپ فار ہیروز الیون

اینڈریو اسٹراس(کپتان)، ہرشل گبز، وریندر سہواگ، مہندرا سنگھ دھونہ، ڈیمیئن مارٹن، لیفٹیننٹ کمانڈر جوناتھن پارکر، کورپورل جیک رے، شاہد آفریدی، گریم سوان، سائمن جونز، میتھیوز ہوگارڈ اور ڈیرن گف۔

سابق انگلش کپتان آئن بوتھم اس ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون

برینڈن میک کولم(کپتان)، میتھیو ہیڈن، گریم اسمتھ، مہیلا جے وردنے، میجر اسٹارم گرین، برائن لارا، عبدالرزاق، اسکاٹ اسٹائرس، ڈینیئل ویٹوری، ٹم ساؤدھی اور شاہ پور زدران۔

اس ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن اور سنیل گواسکر منیجر ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں