کوپن ہیگن: کیا آپ ہمیشہ جلتے اور کڑھتے رہتے ہیں؟ کیا آپ کی کوئی سوشل زندگی نہیں اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے؟ تو پھر ایک مطالعے کے مطابق اس کی ایک وجہ فیس بک ہے۔

ہیپی نیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ایک ریسرچ کے مطابق، فیس بک سے صرف ایک ہفتہ دور رہنے والے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوشی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

ڈنمارک میں ہونے والی اس ریسرچ میں حصہ لینے والے تقریباً 1095 لوگوں کو دو گروپس میں تقسیم کر دیا گیا۔ان میں سےپہلے گروپ نے فیس بک کا استعمال بند کر دیا جبکہ دوسرے گروپ نے اسے جاری رکھا۔

انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو میک وائیکنگ نے منگل کو اے ایف پی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے ریسرچ میں فیس بک پر توجہ دی کیونکہ یہ عمر کے تمام حصوں میں زیادہ تر لوگوں کے زیر استعمال ہے۔

ایک ہفتے بعد جبکہ فیس بک استعمال نہ کرنے والوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن ہیں۔ ان میں سے 88 فیصد نے خود کو خوش قرار دیا جبکہ پہلے گروپ میں یہ تناسب 81 فیصد تھا۔

84 فیصد نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کو سراہتے ہیں جبکہ پہلے گروپ میں 75 فیصد جواب دہندہ ایسے خیالات رکھتے تھے۔

پہلے گروپ کے 12 فیصد لوگوں نے خود کو غیر مطمئن بتایا تو فیس بک استعمال کرنے والے گروپ میں یہ تناسب 20 فیصد سامنے آیا۔

تجربہ کے اختتام پر دوسرے گروپ نے بتایا کہ ان کی سماجی زندگی بھرپور ہو چکی ہے اور انہیں توجہ مرکوز کرنے میں زیادہ دشواری بھی نہیں۔پہلے گروپ میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی رپورٹ نہیں ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں